منڈی بہاء الدین میں فائرنگ سے صحافی جاں بحق
عابد حسین کو تھانے سے واپس جاتے ہوئے نشانہ بنایاگیا
منڈی بہاء الدین میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے مقامی صحافی کو قتل کردیا، پولیس نے شواہد جمع کرکے تفتیش شروع کردی۔
منڈی بہاء الدین کے علاقے ملکوال میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے مقامی صحافی عابد حسین کو قتل کردیا۔ مبینہ طور پر خبر لگانے کے تنازع پر واقعہ پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے مقامی صحافی تھانہ ملکوال سے واپس آرہا تھا کہ ملزمان نے ریلوے پھاٹک کے قریب فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔