پنجاب میں زلزے سے 10 سے زائد افراد جاں بحق، 92 زخمی

Punjab Zalzala PKG 26-10 RAHEEL

[video width="640" height="360" mp4="http://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2015/10/Punjab-Zalzala-PKG-26-10-RAHEEL.mp4"][/video]

لاہور: زلزلے سے پنجاب کےمختلف علاقوں میں 10 سے زائد افراد جاں بحق اور 92 سے زائد زخمی ہوئے، جبکہ کئی مکانات کی چھتیں اور دیواریں گرگئیں۔

پنجاب میں بھی زلزلے سے قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، کہیں دیواریں گریں اور کہیں چھتیں زمیں بوس ہوئیں، اوکاڑہ میں دیوار گرنے سے تین افراد جان سے گئے۔

گوجرانوالہ میں مزدور چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا، دیواریں گرنے سے گیارہ افراد زخمی بھی ہوئے۔ ڈیرہ غازی خان میں سرکاری اسکول کا گیٹ گرا تو سات سال کی بچی کی جان لے گیا۔

میانوالی کے علاقے مکڑوال میں پہاڑی تودہ گرنے سے نوجوان جاں بحق ہوا، پائی خیل میں دیوار گرنے سے پانچ بچے زخمی ہوگئے۔

چکوال میں دیوار گری تو دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے، پانچ زخمی بھی ہوئے۔ سرگودھا، بھکر اور شیخوپورہ میں دیواریں اور چھتیں گرنے سے تیس سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ سیالکوٹ میں زلزلے سے ٹرانسفارمر گرگئے، اندرون لاہور بھی زلزلہ آیا جس سے بوسيدہ عمارتیں لرز کر رہ گئیں۔ سماء

PUNJAB

DG khan

earthquake 8.1

walls

govt schools

hills

Sargodah

Tabool ads will show in this div