بھارت نےدہشتگرد تنظیم ٹی ٹی پی کی مالی مددکی،پاکستانی سفارتکار
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/09/UN.mp4"][/video]
پاکستانی مندوب ذوالقرنین چھینہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے تمام ہمسايوں کے ساتھ رياستی دہشت گردی کا استعمال کيا۔ پاکستان کے خلاف دہشت گرد تنظیموں کالعدم ٹی ٹی پی اور جے یو اے کی مالی مدد میں ملوث ہے۔
اقوام متحدہ کے اہم فورم جنرل اسمبلی اجلاس میں بھارت کے رائٹ آف رپلائی پر پاکستان مشن کے فرسٹ سیکریٹری ذوالقرنین چھینہ نے بتایا کہ کشمیری عوام بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔ بھارتی تسلط میں 70 ہزار سے زائد کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔ جموں کشمير نہ کبھی بھارت کا حصہ تھا اور نہ ہی کبھی ہوگا۔ کشمیری حق خودارادیت کی حصول میں ضرور کامیاب ہونگے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان عوام کشميروں کی جدوجہد ميں ان کے ساتھ ہے۔ بھارت نے تمام ہمسايوں کے ساتھ رياستی دہشت گردی کا استعمال کيا۔ بھارتی ریاستی ادارے بھی ہندوتوا ایجنڈے کے تابع ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ناکام ہوگا۔ کشمیری عوام بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا شکار ہیں۔
بھارت کی دہشت گردانہ سرگرمیوں پر پاکستانی مندوب نے دنیا کو بتایا کہ بھارت دہشت گرد تنظیموں ( کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور کالعدم جے یو اے ) کی مالی مدد اور لاجسٹک سپورٹ میں ملوث رہا ہے۔ بھارتی ایجنٹ کلبھوشن نے بھی دہشت گردوں کی معاونت کا اعتراف کیا۔
“ Jammu & #Kashmir is not a part of India; it never was and it never will be.” Extremely honoured to deliver Pakistan’s 1st Right of Reply in the #UNGA General Debate during the 75th Session https://t.co/0jUA8imPxP via @YouTube
— Zulqarnain Chheena (@Zchheena) September 26, 2020
پاکستانی سفارت کار نے مزید کہا کہ بھارتی ریاستی دہشت گردی سے اس کے اپنے عوام بھی محفوظ نہیں۔ بھارت کیلئے بہتر ہوگا کہ اپنا گھر ٹھیک کرے۔ بھارت برابری اور باہمی احترام کی بنیاد پر علاقائی امن کی جدوجہد کرے۔ بہتر ہوگا کہ بھارت تنازعات کے پُرامن حل کی کوشش کرے۔