جنوبی افریقی ٹیم جنوری میں پاکستان آئیگی، پی سی بی
چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے تصدیق کردی
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق جنوبی افریقی ٹیم آئندہ سال جنوری میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے سماء سے گفتگو میں تصدیق کردی۔
چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ ہم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرنیوالی جنوبی افریقی ٹیم کو خوش آمدید کہیں گے۔
جنوبی افریقی ٹیم نے 2007ء میں پاکستان کا آخری بار دورہ کیا تھا، تاہم پاکستان اس کے بعد بھی دو مرتبہ متحدہ عرب امارات میں جنوبی افریقی ٹیم کی میزبانی کرچکا ہے۔