اپوزیشن مستعفیٰ ہوجائے تودوبارہ الیکشن کرا دیں گے، وزیراعظم

صحافیوں سے ملاقات
Sep 25, 2020
[caption id="attachment_2031961" align="aligncenter" width="800"] فائل فوٹو[/caption]

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس میں نوازشریف کی تقریر حکومت اور آرمی کے تعلقات میں دراڑ ڈالنے کی سازش تھی۔ ہماری حکومت کرپٹ نہیں، اس لیے فوج سارے فیصلوں کی حمایت کرتی ہے۔

اسلام آباد میں ٹی وی چینلز کے نیوز ڈائریکٹرز سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اگر نواز شریف کو تقریر کی اجازت نہ دیتا تو آزادی اظہار کا شور مچ جاتا۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی مارچ اور ملاقاتوں کی مزید تفصیلات

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا بحیثیت سیاسی جماعت کوئی مستقبل نہیں دیکھ رہا۔ ان کے پاس عوام کی طاقت نہیں ہے، اسی لیے چھپ چھپ کر ملاقاتیں کرتے ہیں۔ حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کے ساتھ ہر مسئلے پر سمجھوتا کرسکتے ہیں لیکن کرپشن پر این آر او نہیں دیں گے۔ اگراپوزیشن کے استعفے آئے تو ان نشستوں پر دوبارہ الیکشن کرادیں گے۔ میرا وژن ایسا پاکستان ہے جس کے ہاتھ میں کشکول نہ ہو۔ اگلے سال سے ملک میں چینی اور گندم کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

Politics

IMRAN KHAN

Tabool ads will show in this div