کراچی: فائرنگ کے تبادلےميں ایڈیشنل ایس ایچ او جاں بحق

ملزمان شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایڈیشنل ایس ایچ او رحیم خان جاں بحق ہوگئے۔

مقابلے میں شریک اہلکار نے واقعہ بتاتے ہوئے کہا کہ ملزمان کا فیروز آباد میں ڈکیتی کے بعد پولیس سے مقابلہ ہوا تھا جس کے بعد ہمیں وائرلیس پر اطلاع ملی تو گاڑی کا پیچھا کیا۔

اہلکار کے مطابق گاڑی کے قریب پہنچے تو سفید گاڑی میں سوار 4 ملزمان نے فائرنگ کر دی جس سے آگے کی سیٹ پر بیٹھے ایڈیشنل ایچ ایس او جاں بحق ہوگئے۔

Police firing

پولیس اہلکار نے بتایا کہ ملزمان کچھ فاصلے پر گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ فرار ملزمان میں ایک سے دو زخمی بھی ہوئے۔

جاں بحق سب انسپکڑ رحيم خان گلستان جوہر تھانے میں ایڈیشنل ایس ایچ او تعینات تھے۔

واقع کے بعد پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی جبکہ جاں بحق سب انسپکٹر کی لاش کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Tabool ads will show in this div