یواین جنرل اسمبلی اجلاس میں"بی ٹی ایس"کا اُمیدکاپیغام

کرونا کی وبا کے باعث اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 75 واں اجلاس ورچوئل ہورہا ہے، اجلاس میں معروف جنوبی کورین پاپ بینڈ بی ٹی ایس نے " امید کا پیغام " جاری کیا ہے۔
بی ٹی ایس نے انگلش اور کورین زبان میں جاری کیے جانے والے پیغام میں عالمی وبا میں نافذ لاک ڈاؤنزکے دوران اپنی کوششیں بیان کرتے ہوئے سبھی کو مثبت رہنے کی ترغیب دی۔
پہلے سے ریکارڈ شدہ اس ویڈیو پیغام کو اقوام متحدہ کے ادارے بین الاقوامی چلڈرن ایمرجنسی فنڈ (یونیسیف) کی جانب سے جاری کیا گیا۔
بینڈ لیڈرآرایم نے کہا کہ آئیں اپنی دنیا کا ایک نیا تصورکریں، ہمیں ایسا محسوس ہوسکتا ہے کہ رات ہمیشہ کیلئے ہے اور ہم ہمیشہ تنہا رہیں گے لیکن صبح کی پہلی کرن سے پہلے رات ہمیشہ تاریک ہوتی ہے۔
بینڈ کے رکن جنگکوک نے کورین زبان میں کہا کہ آوازیں لوگوں کو طاقت دیتی ہیں تو پھر ہم ایسا کرتے رہیں گے۔
ورچوئل اجلاس 21 ستمبرسے جاری ہے جس میں عالمی رہنما آن لائن خطاب کریں گے۔ اجلاس کا اہم نکتہ باہمی تعلقات کی مضبوطی اور کرونا کے باعث بڑھتےعالمی بحران پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔
سال 2010 میں آغازکے بعد 2013 میں ڈیبیوکرنے والا دنیا بھرمیں مقبول یہ بینڈ سیول کے 7نوجوانوں پر مشتمل ہے جس کا نام " بینگٹین بوائز" سے تبدیل کر کے 2017 میں بی ٹی ایس (بیونڈ دی سین) رکھا گیا۔ یہ جنوبی کوریا کی تاریخ میں سب سے زیادہ فروخت کا ریکارڈ بنانے والا بینڈ ہے۔
سال 2019 میں ٹوئٹر پربی ٹی ایس بینڈ کے لیے پاکستان میں ایک ٹرینڈ "بی ٹی ایس اورمحبت" سامنے آیا تھا جس کی وجہ یہ بنی کہ بینڈ نے برازیل میں ایک کنسرٹ کے دوران گانے" لو یورسیلف" پرپرفارم کرتے ہوئے اسکرین پرمتعدد زبانوں میں لفظ "لو" لکھا دکھایا۔ اسی دوران اردو زبان "محبت اورعشق" بھی لکھا گیا جس پر پاکستانی مداحوں نے اس ٹرینڈ کا آغازکیا۔
بی ٹی ایس نے پاکستان کی معروف برانڈ "الکرم اسٹوڈیو" پر اس البم کا کور ڈیزائن کاپی کرنے کا الزام بھی عائد کیا تھا۔
A well known clothing brand of Pakistan @alkaramstudio copied a design of BTS LOVE YOURSELF- Her album cover design. It's in an exact formation. This is really disappointed that they copied it when they actually can make their own designs. Please report this to bighit. pic.twitter.com/b8XwXLjDEm
— BTS Pak Official⁷l?? STAY GOLD? (@bts_pk_official) November 22, 2019
پاکستان کے معروف گلوکارعاصم اظہر بھی " بی ٹی ایس" کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہارکرچکے ہیں۔
انٹرنیٹ صارفین نے بی ٹی ایس بینڈ کے نئے ٹریک " ڈائنامیٹ " کے ساتھ مختلف گانوں کے مکسڈ ورژن بنا کرویڈیوز شیئرکی تھیں جن میں عاصم اظہرکا گانا "سوہنیا" بھی شامل تھا۔
I’d love to become the first Pakistani artist to collab with BTS ! Crossing cultures is always beautiful. K-pop is an example of that ?? also amazing edit ! https://t.co/pERHuviGVH
— Asim Azhar (@AsimAzharr) September 7, 2020
عاصم نے وہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسے حیرت انگیزقراردیا اور لکھا " بین الثقافتی چیزیں ہمیشہ خوبصورت ہوتی ہیں جس کی ایک مثال کورین پاپ ہے۔ میں بی ٹی ایس کے ساتھ اشتراک کرنے والا پہلا پاکستانی فنکاربننا چاہوں گا" ۔
وزيراعظم عمران خان بھی جنرل اسمبلی اجلاس سے آج رات بذریعہ ويڈيو لنک خطاب کريں گے۔