يوٹيليٹی اسٹورز پر اشياء کی قيمتوں ميں 538روپے تک اضافہ

نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری

یوٹیلیٹی اسٹورز پر ملنے والی 41 اشیاء کی قیمتوں میں 5 روپے سے 538 روپے تک کا اضافہ کر دیا گیا۔

اسٹورز پر خوردنی تیل یعنی کوکنگ آئل 17 روپے تک مہنگا ہوگیا جبکہ برانڈڈ گھی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے اضافہ ہوا۔

برانڈڈ شیمپو 9 سے 20 روپے تک مزید مہنگے ہوگئے جس کے بعد 90 ملی گرام شیمپو کی بوتل 89 سے بڑھ کر 98 روپے ہوگئی۔ لال مرچ کے 100 گرام کا پیکٹ 49 روپے مہنگا ہوگیا۔

اس کے علاوہ دودھ اور ٹی وائٹنر کی قیمت میں 5 روپے تک اضافہ ہوا۔ ایک لیٹر کا پیک 147 سے بڑھ کر 152 روپے کا ہوگیا۔ بچوں کے سیریلز کی قیمت میں 20 سے 38 روپے تک اضافہ ہوا۔

نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق بھی فوری ہوگا۔

Utility Stores

Tabool ads will show in this div