کراچی: پولیس نے جعلی اہلکاروں کو گرفتار کرلیا

وردیاں اور اسلحے دینے والوں کی تلاش جاری
[caption id="attachment_1999626" align="alignnone" width="800"]Karachi police فوٹو: آن لائن[/caption]

کراچی ميں ٹيپو سلطان پوليس نے کارروائی کرتے ہوئے پوليس اہلکار بن کر لوٹ مار کرنے والے گروہ کے 2 کارندوں کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی کے مطابق گرفتار ملزمان عمير اور شہروز سے اسلحہ سمیت پولیس وردیاں برآمد کر لی گئیں۔ ملزم شہریوں کی تلاشی کے دوران لوٹ مار کرتے تھے۔

ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا ہے کہ ملزمان کو وردیاں اور اسلحے دینے والوں کی تلاش جاری ہے تاہم گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

ٹيپو سلطان سے گرفتار ملزمان کا مختلف علاقوں میں وارداتوں کا انکشاف بھی ہوا ہے۔

Tabool ads will show in this div