ايف بی آرکےنوجوان افسران کارويہ ديکھ کردل ٹوٹ گيا،شبرزیدی

مائنڈسیٹ تبديل ہوئےبغیرکچھ بھی تبدیل ہونےوالانہیں
Sep 23, 2020

ایف بی آر کےسابق چئیرمین شبرزيدی نے کہا ہے کہ ايف بی آر کے نوجوان افسران کا رويہ ديکھ کردل ٹوٹ گيا۔

منگل کوسماء کوتہلکہ خيزانٹرويومیں شبرزیدی نے کہا ہےکہ ایف بی آرمیں افسرشاہی ہضم نہ ہوسکی، اب چاہےکوئی بھی آجائےلیکن مائنڈسیٹ تبديل ہوئےبغیرکچھ بھی تبدیل ہونےوالانہيں ہے۔

شبرزيدی نے کہا کہ توقعات پر پورا نہ اترنے کے ليے سب سے زيادہ شرمندگی وزيراعظم عمران خان سے ہے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ اسلام آباد کی بیوروکریٹک فضا راس نہیں آئی، پروٹوکول سے بیزار تھا۔

سابق چئیرمین ایف بی آرنے مزید کہا کہ یہ فیصلہ کیا ہے کہ اب کوئی انتظامی اورسیاسی منصب نہیں لوں گا اوربطورايف بی آرچيئرمين اپنی کارکردگی کو10 ميں سے 5 نمبر دوں گا۔

انھوں نے تجویز دی کہ ملک میں اسٹیٹ بینک کی طرز پرپاکستان ریونیوسسٹم بنانا ہوگا جو سرکاری نہ ہو کیوں کہ جونیئر افسروں کو تبدیلی نہیں بلکہ سرکاری نوکری اورپوسٹنگ عزیز ہے،نوجوان افسروں میں سرکاری نوکری کا مائنڈ سیٹ بدلنا ہوگا۔

Shabbar Zaidi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div