زلزلے کے بعد صوبے سے اچھی خبریں نہیں آرہی ہیں، پرویز خٹک

PERVAIZ KHATAK SOT 26-10

پشاور : وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ زلزلے کے بعد پورے صوبے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، ڈاکٹروں اور دوائیوں کی کمی نہیں،تاہم زلزلے کے بعد صوبے بھر سے اچھی خبریں نہیں مل رہیں۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں زخمیوں کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے سے گفت گو میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ زلزلے کے بعد صوبے بھر میں حالات اچھے نظر نہیں آ رہے، صوبے سے اچھی خبریں موصول نہیں ہوئیں۔

مزید پڑھیے ؛ پاکستان میں شدید زلزلہ، شدت 8.1 ریکارڈ، 100 سے زائد افراد جاں بحق

وزیراعلیٰ  کا مزید کہنا تھا کہ میڈیا اور عوام سے درخواست ہے کہ اسپتالوں میں نہ جائیں، ڈاکٹرز پریشان ہیں، اسپتالوں میں رش کے باعث  طبی امدادی میں مشکلات درپیش ہیں، غیرمتعلقہ افراد اسپتال میں رش نہ لگائیں، امدادی سرگرمیوں سے متعلق وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں ایمرجننسی نافذ کردی گئی ہے، ڈاکٹرز اور دوائیوں کی کمی نہیں، صوبے بھر میں ایمرجنسی نافذ ہے، صوبے بھر میں دو سو سے زیاد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، زلزلے سے پورا خیبر پختونخوا متاثر ہوا ہے۔ سماء

KPK

PUNJAB

LAND SLIDING

rescue operation

FOOTAGE

MALAKAND

death toll

LADY READING HOSPITAL

mountains

EXCLUSIVE

KHYBER PAKHTOONKHUWA

HUNZA

powerful

Tabool ads will show in this div