شمالی علاقہ جات میں عروہ حسین کابلتی انداز

لاک ڈاون ختم ہونے کے فورا بعد شمالی علاقہ جات کی سیر پرموجود عروہ حسین نے اپنےاندر کی بلتی لڑکی کو دریافت کیا ہے۔
اسکردو میں موجود عروہ نے بلتستان کی خواتین کا روایتی اندازاپناتےہوئے چند تصاویر شیئر کی ہیں جسے ان کے فالوورز خوب پسند کررہے ہیں۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
اداکارہ نے مقامی لباس اورزیورات پہن کرکھنچوائی گئی دلکش تصاویر پوسٹ کرنے کے بعد وہاں کے رہائشیوں کے اس ہنر کو بھی دل سے سراہا۔
انسٹا پوسٹ پر کیپشن میں عروہ نے لکھا " مقامی زیورات اورہاتھ سے بنایا گیا شیشوں والا لباس انتہائی دیدہ زیب ہیں۔ ہر پیس بہت زیادہ پیار اورسخت محنت سے بنایا گیا ہے"۔
اس سے قبل عروہ نے دیوسائی جاتے ہوئے خوبصورت مقام ستپارہ گاؤں اور ستپارہ ڈیم دیکھنے پر بھی خوشی کااظہار کرتے ہوئے تصاویرپوسٹ کی تھیں۔
Took a moment to see the beauty on this spot in Satpara as I was on my way to Deosai ! The sweet little town behind me is Satpara Village and also got to see the Satpara Dam on the way !#TravelPakistan #SkarduValley pic.twitter.com/nIjxI57sSn
— URWA HOCANE (@VJURWA) September 12, 2020
عروہ نے لکھا تھا کہ دیوسائی سطح سمندر سے 12ہزار فٹ کی بلندی پر دنیا کا دوسرا بلند ترین میدان ہے جہاں پہنچ کر لگ رہا ہے کہ جیسے کوئی سنگ میل عبورکرلیا۔
کام کے لحاظ سے بات کی جائے تو ان دنوں عروہ ڈرامہ سیریل " مُشک " میں نظرآرہی ہیںجس میں ان کے مقابل عمران اشرف نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ ڈرامے کے لکھاری بھی عمران اشرف ہی ہیں۔