فہدمصطفیٰ20 سال پہلےکیسےدکھتےتھے؟

اداکارفہد مصطفیٰ نے پرانی یادیں تازہ کرتے ہوئے مداحوں کیلئے اپنی نوعمری کے دور کی تصویرشیئرکی ہے۔
انسٹا پر یہ تصویر شیئرکرنے والے اداکار نے لکھا " جب میں 17 سال کا تھا"۔
View this post on Instagram
چھبیس جون سال 1983 میں پیدا ہونے والے فہد مصطفیٰ عمر کی 37 بہاریں دیکھ چکے ہیں۔ اس طرح سے یہ تصویر تقریبا 20 سال پہلے کی ہے۔
اس سے قبل ٹوئٹرپر وزیراعظم عمران کے نام پیغام میں انہوں نے سوال کیا تھا کیا میراآپ کو ووٹ دینا صحیح فیصلہ تھا؟۔
@ImranKhanPTI Sir i know running a country is not an easy Job but what happened to (Yeh Koi Rocket Science Nahi) you kept telling us that when you were in the opposition. Plz tell me if i made the right decision voting you ?
— Fahad Mustafa (@fahadmustafa26) June 26, 2020
ملک میں بڑھتی مہنگائی اورمختلف مسائل کے باعث فہد مصطفیٰ نے بھی تحفظات کااظہارکرتے ہوئےلکھا تھا " سر میں جانتا ہوں ملک چلانا کوئی آسان بات نہیں لیکن آپ کی اُس بات "یہ کوئی راکٹ سائنس نہیں " کا کیا ہوا؟ جب آپ اپوزیشن میں تھے تو آپ ہمیں مستقل یہ بتاتے رہے۔
فہد کی آنے والی فلم " قائداعظم زندہ باد " ہے جس میں وہ پہلی باراداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ کام کررہے ہیں۔اس سے قبل ماہرہ نے فہد کی فلم "ایکٹران لاء" میں خصوصی شرکت کی تھی جسے نبیل قریشی نے ڈائریکٹ کیا تھا۔
ایک انٹرویو میں ڈائریکٹرنبیل قریشی نے بتایا تھا کہ اس ایکشن کامیڈی فلم میں فہد مصطفیٰ ایک پولیس افسرکا کردار نبھائیں گے۔