وفاقی حکومت نے مارکیٹیں رات 8 بجے بند کرنے کی سمری تیار کرلی

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : تاجر تیار ہوجائیں وفاقی حکومت نے مارکیٹیں رات 8 بجے سے پہلے بند کرانے کی سمری تیار کرلی ہے تاہم سیکریٹری پانی و بجلی کہتے ہیں فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے ہوگا۔


قائمہ کمیٹی پانی اور بجلی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں وزیر پانی و بجلی غیر حاضر رہے، سیکرٹری پانی و بجلی نے مستقبل میں بجلی کی پیداوار میں اضافے کی نوید سنا دی۔


چئیرمین ارشد لغاری کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر پانی اور بجلی خواجہ آصف نے آنے کی زحمت نہیں کی، سیکریٹری پانی و بجلی سیف الله چٹھہ نے بتایا کہ کہ ملک بھر میں بازار 8 بجے سے قبل بند کروانے کی سمری تیار کر لی گئی ہے اور اس حوالے سے فیصلہ چاروں صوبوں سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔


سیکریٹری پانی و بجلی نے کہا کہ تربیلا کے 4 ٹرمینل 2017ء تک مکمل ہو جائیں گے، جن کی تکمیل سے 1400 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی، گڈانی پر کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ اگلے سال مارچ تک مکمل کرلیا جائے گا، جس سے 6 ہزار 666 میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔


انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت کو 2017ء میں تاجکستان سے حاصل ہونے والی بجلی 8 روپے فی یونٹ میں پڑے گی، لاکھڑا پاور پلانٹ منصوبہ پیپرا قوانین کے خلاف ہے، وزارت قانون ذمہ دران کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا جائزہ لے رہی ہے۔


سیف اللہ چٹھہ کا کہنا ہے کہ بجلی کے لائن لاسز 22 فیصد جبکہ ریکوری صرف 87 فیصد تک ہے، ملک بھر میں 3 کروڑ انرجی سیور کی تقسیم سے 1000 میگا واٹ بجلی کی بچت ہوگی، 2025ء میں پاکستان کو پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سماء

کرنے

کی

نے

protests

Video

defeat

moon

online

Tabool ads will show in this div