چارسدہ میں استاد کا تیسری جماعت کے بچے پر تشدد

فیس نہ لانے پرتشدد سے بچے کی آنکھ اور جبڑامتاثر

چارسدہ میں نجی اسکول کے ٹیچر نے مبینہ طور پر فیس نہ لانے پر تیسری جماعت کے طالبعلم کو تشدد کا نشانہ بنا دیا۔

پولیس کے مطابق چارسدہ کے علاقے پڑانگ استاد کی جانب سے مارپیٹ کے باعث بچے کی آنکھ اور جبڑا بری طرح متاثر ہوا جس پر متاثرہ بچے کے چچا نے ٹيچر کيخلاف مقدمہ درج کروا ديا۔

پولیس کی نگرانی میں بچہ ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر بچے کو ابتدائی طبی امداد کے بعد پشاور اسپتال بھیج دیا گیا۔

 تھانہ پڑانگ پولیس نے واقعہ کی تفیش شروع کردی ہے۔

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div