سندھ میں گیس کابحران،شارٹ فال150ملين مکعب فٹ ہوگيا
سندھ ميں گيس بحران مزيد سنگين ہوگيا ہے اورشارٹ فال 150ملين مکعب فٹ ہوگيا۔ قلت کی وجہ سےکراچی ميں بجلی کی لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی ہے۔ سوئی سدرن نے کےاليکٹرک سميت تمام اسٹيک ہولڈز کو متبادل ذرائع ڈھونڈنےکا کہا ہے کیوں کہ سرديوں ميں شارٹ فال دُگنا ہوجائےگا۔
سندھ بھرمیں گیس کا شارٹ فال 120 سے بڑھ کر150 ملین مکعب فٹ ہوگيا ہے۔سالانہ مرمت کی وجہ سےسنجھورو اور زرگون فيلڈ بند کردی گئی ہیں۔ديگرفيلڈزسےملنےوالی گيس کی مقداربھی کم ہے۔ ترجمان ايس ايس جی سی گيس لوڈمينجمنٹ تسليم کرنےکوتيارنہيں اور کہا ہے کہ گيس پريشرکم ہونے کی شکايات ہيں۔
کےاليکٹرک کی پيداواری صلاحيت متاثرہونے سے شہر بھر ميں لوڈشيڈنگ کی جارہی ہے۔ لياری،لائنزايريا،ملير،کورنگی اورنيوکراچی سميت بيشترعلاقوں ميں دس دس گھنٹےبجلی کی بندش کی جارہی ہے۔
سوئی سدرن نےکہا ہے کہ گيس کی پيداوارمسلسل گھٹ رہی ہے،سرديوں ميں مشکلات ہوں گی،کےاليکٹرک سميت تمام اسٹيک ہولڈرزمتبادل کابندوبست کرليں۔موسم سرما ميں شارٹ فال 250 سے300ملین مکعب فٹ تک جاسکتا ہے۔