شرجيل ميمن کی اہليہ صدف شرجيل کانام ای سی ايل سےنکالنےکاحکم

ریفرنس میں تاحال ملزمان پرفردِجرم بھی عائدنہیں ہوئی۔

سندھ ہائيکورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما شرجيل انعام ميمن کی اہليہ صدف شرجيل کا نام ای سی ايل سے نکالنے کاحکم دےديا ہے۔

پیر کوشرجيل ميمن کی اہليہ کانام ای سی ايل سےنکالنےکےکيس کی سماعت کے دوران عدالت نےريمارکس ديے کہ صدف شرجیل ریفرنس میں مرکزی ملزمہ نہیں، ریفرنس میں تاحال ملزمان پرفردِجرم بھی عائدنہیں ہوئی۔عدالت نےصدف شرجيل کو22 ستمبر سے 2 اکتوبرتک بيرونِ ملک جانےکی اجازت دےدی۔

واضح رہےکہ اربوں کی کرپشن کےالزام ميں سندھ کےسابق وزيراطلاعات ونشريات شرجيل انعام ميمن کی اہليہ نےموقف اپناياتھاکہ اُن کا دبئی ميں کاروبارہے، ضمانت حاصل کرنے سے پہلے دبئی میں ہی رہائش تھی اور اس لئےاُنھيں بيرون ملک جانا پڑتاہے۔ شرجیل میمن کی اہلیہ نے عدالت کو مزید بتایا کہ ان کا بیٹا برطانیہ میں زیر تعلیم ہے،اس سلسلے میں بھی ملک سے باہر جانا پڑتا ہے۔

نیب پراسیکیوٹر نے شرجیل میمن کی اہلیہ نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی مخالفت کی۔

سندھ ہائیکورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں ضمانت منظور کرتے ہوئے شرجیل میمن اور فیملی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا تھا۔

SHARJEEL MEMON

ECL

Tabool ads will show in this div