ناران اور کاغان میں مسلسل برفباری ریسکیو کاموں میں مشکلات
مانسہرہ : بدانتظامی کے سبب برفباری زحمت بن گئی، موسم کا مزہ لینے والے مشکلات میں گھر گئے، برفباری نے ناران کاغان کے راستے بند کردیئے، سیکڑوں سیاح پھنسے ہوئے ہیں، انتظامیہ کو مزید برفباری کے باعث ریسکیو میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔
برف نے سب منجمد کردیا، ناران، کاغان کی وادیاں برف کی چادر تلے ڈھکی ہیں، برفباری کا سلسلہ تیسرے روز بھی جاری ہے، لینڈ سلائڈنگ سے سڑکیں بند ہیں، سیاح اور گاڑیاں پھنسے ہوئے ہیں۔
مسلسل برفباری سے سیاحوں کی مشکلات بڑھتی جاری ہیں، کھانے کی قلت اور گاڑیوں میں پیٹرول ختم ہورہا ہے، انتظامیہ حرکت میں آگئی، رات گئے تک 100 سے زائد گاڑیوں کو نکالا گیا۔
سڑک کو صاف کرنے کا کام جاری ہے لیکن دوبارہ برفباری سے ریسکیو کاموں میں بھی دشواری ہے، آرمی کی ریسکیو ٹیمیں بھی پہنچ چکی ہیں۔ سماء