پاک فوج کی کوششوں سے ناران کاغان روڈ جزوی طور پر بحال
راولپنڈی : پاک فوج کی کوششوں سے ناران کاغان راستہ جزوی طور پر بحال کردیا گیا، محصور سیاحوں کی 70 گاڑیاں ناران سے کاغان روانہ ہوگئیں، بارش کے باعث مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر این ڈی ایم اے نے وارننگ جاری کردی۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ناران میں پھنسے سیاحوں کو نکالنے کیلئے انتظامات کررہی ہے، فوج اور صوبائی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں، ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں۔
این ڈی ایم اے نے برفباری کے باعث پھنسے ہوئے سیاحوں کو نکالنے کیلئے این ایچ اے کو بھی بھاری مشینری ناران بھجوانے کی ہدایت کی ہے. سماء
KPK
NDMA
GILGIT BALTISTAN
MET OFFICE
SNOWFALL
Weahter
Tourist Stuck
تبولا
Tabool ads will show in this div