ٹوبہ ٹیک سنگھ:موٹر وے پر حادثہ،5 افراد جاں بحق

حادثے میں 8 سالہ بچہ زخمی
حادثے کے مقام کا ایک منظر: بشکریہ سلطان سندھو
حادثے کے مقام کا ایک منظر: بشکریہ سلطان سندھو
[caption id="attachment_2045101" align="alignright" width="800"] حادثے کے مقام کا ایک منظر: بشکریہ سلطان سندھو[/caption]

ٹوبہ ٹیک سنگھ میں موٹر وے ایم 4 پر تیز رفتار ٹریلر نے گاڑی کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ٹیموں کے مطابق تیز رفتار ٹریلر نے گاڑی کو پیچھے سے ٹکر ماری۔ حادثے میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق، جب کہ 8 سالہ بچہ زخمی ہوا۔

لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے تحصیل ہیڈکواٹرز اسپتال ، جب کہ زخمی بچے کو فوری طبی امداد کیلئے الائیڈ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو ٹیموں کے مطابق اہل خانہ لاہور ایئرپورٹ سے واپس لیہ جا رہے تھے کہ گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔ جاں بحق تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

Tabool ads will show in this div