ویڈیو:مریم نواز کا قافلہ مری سے اسلام آباد روانہ
اے پی سی میں بھی شرکت کریں گی

کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کیلئے مریم نواز شریف کا قافلہ مری سے اسلام آباد روانہ ہوگیا ہے، جہاں وہ اے پی سی سے قبل ہونے والے ن لیگ کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گی۔ واضح رہے کہ پی پی کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کی بلائی گئی اے پی سی آج 20 ستمبر کو اسلام آباد میں ہو رہی ہے، جس میں شہباز شریف کی قیادت میں 13 رکنی وفد شرکت کریگا۔