بورےوالا: دربار پرآئی خاتون کا یوسی آفس میں گینگ ریپ
بورےوالا ميں 5 افراد نے ایک دربار پر حاضری کیلئے آئی خاتون کو مبينہ طور پر اغوا کرکے یونین کونسل کے دفتر میں ریپ کا نشانہ بنا دیا۔
پوليس کے مطابق فیصل آباد کی رہائشی خاتون بورے والا کے نواحی علاقے ساہوکا میں واقع دربار بابا حاجی شیر دیوان صاحب پر آئی تھی جسے 5 ملزمان نے دربار سے اغوا کرلیا۔
وہ افراد خاتون کو نزدیک میں واقع یونین کونسل کے بند دفتر میں لے گئے جہاں انہیں مبينہ طور پر گینگ ریپ کانشانہ بنايا گیا۔
خاتون کی چیخ وپکار سن کر شہریوں نے ون فائيو پر اطلاع دی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان محمد صدیق، رشید، ممتاز، ظہیر اورعلی رضا کو موقع سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
متاثرہ خاتون کو میڈیکل کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پوليس کا کہنا ہے کہ خاتون بظاہر ذہنی معذور معلوم ہوتی ہیں۔