جماعت اسلامی کا اےپی سی میں شرکت نہ کرنےکا اعلان

آل پارٹیز کانفرنس کا ایجنڈا واضح نہیں
Sep 19, 2020
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن
Siraj ul Haq ISB فوٹو: آن لائن

جماعت اسلامی نے اپوزيشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) ميں شرکت نہ کرنے کا اعلان کيا ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کہتے ہيں کہ ساری جماعتیں اقتدار اور ذاتی مفادات کے لیے لڑتی ہیں۔ ہم ان شہزادے اور شہزاديوں کے اقتدار کے ليے کی جانے والی جنگ کا حصہ نہيں بنيں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کسی پارٹی کے ایجنڈے والی اے پی سی میں نہیں جائیں گے بلکہ اگر عوامی مشکلات اور کرپشن کے خاتمے کا ایجنڈا ہوا تو جائیں گے۔

شہباز گل کی ٹویٹ پر مریم نواز کا سخت ردعمل

سراج الحق کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور پرویز مشرف باہر بیٹھے ہیں اور موجودہ حکومت ختم ہوگی تو یہ بھی باہر چلے جائیں گے۔

امیر جماعت کا کہنا تھا کہ موٹروے کيس کے مجرموں کو نہ پکڑنا پنجاب حکومت کی ناکامی ہے۔ پولیس افسران کی تبدیلی سے مسئلہ حل نہیں ہوگا کیونکہ یہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ناکامی ہے۔

پیپلزپارٹی کے زیر انتظام آل پارٹیز کانفرنس اتوار 20 اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس کی صدارت چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کریں گے۔

APC

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div