نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری ایون فیلڈ کے پتے پر روانہ

اسلام آباد ہائیکورٹ نےوارنٹ کی تعمیل کا حکم دیا تھا
Sep 19, 2020

Nawaz

پاکستان ہائی کمیشن لندن نے نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ایون فیلڈ ہاؤس کے پتے پر روانہ کر دیے۔

وارنٹ برطانوی وقت کے مطابق صبح 10:30 پر بھيجے گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری 17 ستمبر کو ہی لندن ہائی کمیشن کو بھجوا دیے تھے۔ ہائی کمیشن جس پیشرفت سے آگاہ کرے گا وہ عدالت کےعلم میں لائیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ روز وارنٹ گرفتاری سیکریٹری خارجہ کو ارسال کرتے ہوئے وارنٹ کی تعمیل کا حکم دیا تھا۔

نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری لندن بھیج دیے گئے

ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق نواز شریف کی 22 ستمبر اور دیگر تاریخوں پر حاضری یقینی بنائی جائے۔

منگل 15 ستمبر کو العزیزیہ ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نظرثانی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

اس سے قبل بدھ 9 ستمبر کو احتساب عدالت نمبر 3 کے جج اصغر علی نے جعلی اکاؤنٹس کے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دیا تھا اور دائمی وارنٹ بھی جاری کرتے ہوئے 7 دن کے اندر نیب سے نواز شریف کی جائیداد کی تفصیل طلب کی تھیں۔

Tabool ads will show in this div