راولپنڈی اسلام آباد میں خواتین نےچاقو، اسپرے خریدنے شروع کردیے

موٹروے سانحے کے بعد حفظ ما تقدم کے طورپر اقدامات

Pepper Spray Demand Increase Isb Pkg 19-09

خواتین کے ساتھ ریپ کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث راولپنڈی اور اسلام آباد کی خواتین بھی اپنے دفاع کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے لگیں۔

ایسے واقعات کے بعد خواتين کو اپنے تحفظ کی فکر لاحق ہے اور انہوں نے حفظ ما تقدم کے طور پر کچھ ایسے ہتھیار بھی خریدنے شروع کر دیے ہیں جن سے وہ ایسی کسی صورتحال میں اپنا بچاؤ کرسکیں۔

اس حوالے سے جڑواں شہروں ميں خواتین نے پيپر اسپرے اور چھوٹے چاقو خریدنے شروع کر دیے ہیں جس سے ایسی اشیاء کی مانگ میں خاصا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

مرچوں جیسی جلن پیدا کرنے والے پیپر اسپرے کی بوتلوں کی قیمتیں مختلف ہیں ان میں سے چھوٹی بوتل 4 ہزار 800 روپے میں دستیاب ہے۔

ایک خاتون کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں خواتین کو ڈرنے کے بجائے مقابلہ کرنا چاہئے۔

ایک دکاندار نے بتایا خواتین یا مرد حضرات اپنی بہنوں بیٹیوں کیلئے پیپر اسپرے اور جیبی چاقو وغیرہ مانگ رہے ہیں۔ پہلے ان کی اتنی مانگ نہیں تھی لیکن کچھ دنوں سے بڑھ گئی ہے۔

ایک اور خاتون کا کہنا تھا کہ وہ بھی پیپر اسپرے چاقو اور ہاکی اسٹک کی طرح کی چیزیں لینے جایئں گی کیوں کہ جب سے انہوں نے موٹروے سانحے کے بارے میں سنا ہے تب سے ان کے خیال میں ایسی اشیاء اپنے ساتھ رکھنی چاہیئں۔

HARRASMENT

Tabool ads will show in this div