اے پی سی:زرداری بذریعہ ویڈیولنک شرکت کرینگے

اے پی سی 20 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگی
فائل فوٹو

 سابق صدر آصف علی زرداری اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے۔

پارٹی کے مطابق سابق صدر زرداری ویڈیو لنک کے ذریعے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ سابق صدر کی جانب سے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کا فیصلہ صحت کے باعث کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے 20 ستمبر اتوار کے روز بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد میں ہو رہی ہے، جس میں ن لیگ کا 11 رکنی وفد شہباز شریف کی سربراہی میں شرکت کرے گا۔

سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے بھی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے، تاہم وہ بھی کانفرنس میں لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہونگے۔

ZARDARI

APC

Tabool ads will show in this div