شہبازشریف کی سربراہی میں لیگی وفداےپی سی میں جائیگا

مریم نوازبھی وفد میں شامل
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن
فائل فوٹو

پاکستان مسلم لیگ ن کا 11 رکنی وفد آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ وفد کی قیادت پارٹی صدر شہباز شریف کریں گے۔

ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کیلئے وفد کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔

پارٹی کا 11 رکنی وفد اے پی سی میں شرکت کرے گا۔ وفد کی قیادت میاں محمد شہباز شریف کریں گے۔

وفد کے دیگر اراکین میں مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف، احسن اقبال، ایاز صادق، پرویز رشید ہونگے، جب کہ مریم اورنگزیب، رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق اور امیر مقام بھی وفد میں شامل ہوںگے۔

APC

Tabool ads will show in this div