مظفرگڑھ: 6سالہ بچی کا ریپ،13سالہ لڑکاگرفتار

متاثرہ بچی کےوالدکی مدعیت میں مقدمہ درج

CHILD RAPEمظفر گڑھ کے علاقے جتوئی میں 13 سالہ بچے کو 6 سالہ بچی کا ریپ کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ نواحی علاقے بستی آرائیں میں پیش آیا۔ 13 سالہ ملزم 6 سالہ بچی کو بہانے سے قریبی واقع آم کے باغ میں لے گیا، جہاں اس نے بچی کا ریپ کیا۔

ترجمان پنجاب پولیس وسیم خان کے مطابق نشاندہی پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

تھانہ جتوئی پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں ریپ اور اغواء کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

MUZAFFARGARH

Tabool ads will show in this div