کیرتھر،پہاڑی سلسلوں میں بارش،ندی نالوں میں طغیانی

سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ

اندرون سندھ میں کیرتھرکےپہاڑی سلسلوں میں دوبارہ بارشوں سےندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے جس سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

کیرتھرکےپہاڑی سلسلوں اور کاچھومیں بارشوں کےباعث گاج ندی سمیت دیگرندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے۔سیلابی پانی کےباعث کاچھومیں تیسری بار راستےبندہوگئےہیں۔

 کاچھو کے سینکڑوں دیہات کا تحصیل ہیڈ کوارٹر جوہی سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔راستوں کی بندش سےمتاثرہ یونین کونسلوں میں چھنی، ڈرگھ بالا، ساوڑو، واہی پاندھی، ٹنڈو رحیم خان و دیگر شامل ہیں۔

راستے منقطع ہونے کے باعث سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ  ہوگیاہے۔

واضع رہے کہ کاچھو میں حالیہ سیلاب کے بعد ہزاروں خاندان متاثر ہوئے ہیں۔ درجنوں مکانات منہدم ہونے سے لاکھوں کا نقصان بھی ہوچکا ہے۔

floods

Tabool ads will show in this div