سول ایوی ایشن نے فضائی سفرکیلئےنئی ہدایات جاری کردیں

تمام مسافروں کو ماسک پہننے کی سختی سے ہدایت
PIA PLANE فائل فوٹو

فضائی آپریشن کے دوران مزید احتیاطی تدابیر کیلئے سول ایوی ایشن کی جانب سے نئی سفری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

سول ایوی ایشن حکام کے مطابق لاک ڈاؤن کی صورت حال ختم ہونے کے بعد فضائی آپریشن کے دوران کرونا ایس او پیز کو نظرانداز کرنے کی اطلاعات پر نئی سفری ہدایات ترتیت دی گئی ہیں۔

ترجمان سی اے اے کے مطابق پاکستان میں کرونا کم ہوا ہے، ابھی ختم نہیں ہوا۔ تمام مسافروں کو فضائی سفر کے دوران ماسک پہن کر رکھنا ہوگا۔

سفری ہدایات میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ مسافروں کو سیٹوں پر بٹھانے کے دوران سماجی فاصلہ برقرار رکھا جائے۔ طیارے سے اتارتے وقت بھی سوشل ڈسٹنسنگ کو مدنظر رکھا جائے۔

اس دوران تمام مسافروں کے سیٹوں پر بیٹھنے کے بعد کیبن کریو لیڈر اور طیارے کے کیپٹن کی جانب سے تصویر بطور ثبوت لی جائے گی۔ جو بعد از ائیرپورٹ انتظامیہ کو جمع کروائی جائیگی۔

FACE MASKS

Tabool ads will show in this div