پيپلزپارٹی کی اے پی سی کا ايجنڈا 2 نکاتی ہوگا
اے پی سی 20ستمبر کو منعقد ہوگی

پيپلزپارٹی کے زير انتظام ہونے والی اپوزيشن کی آل پارٹيز کانفرنس کے ايجنڈے کو حتمی شکل دے دی گئی۔
ايجنڈا 2 نکاتی ہوگا جس میں حکومت کی 2 سالا کارکردگی کا جائزہ لے کر آگے کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔
ایجنڈا کے مطابق اپوزيشن جماعتيں حکومت کو ٹف ٹائم دينے کے لیے تجاويز ديں گی۔
آل پارٹیز کانفرنس 20 ستمبر بروز اتوار کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس کی قیادت چیئرمین پیلزپارٹی بلاول بھٹو کریں گے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے لیے پارٹی وفد کے ناموں کا اعلان کر چکی ہے۔