نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری لندن بھیج دیے گئے

اسلام آباد ہائیکورٹ کا وارنٹ کی تعمیل کا حکم
Sep 18, 2020

Nawaz Sharif

دفتر خارجہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری لندن بھجوا دیے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری 17 ستمبر کو ہی لندن ہائی کمیشن کو بھجوا دیے تھے۔ ہائی کمیشن جس پیشرفت سے آگاہ کرے گا وہ عدالت کےعلم میں لائیں گے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ روز وارنٹ گرفتاری سیکریٹری خارجہ کو ارسال کرتے ہوئے وارنٹ کی تعمیل کا حکم دیا تھا۔

نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری سیکریٹری خارجہ کو ارسال

ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق نواز شریف کی 22 ستمبر اور دیگر تاریخوں پر حاضری یقینی بنائی جائے۔

منگل 15 ستمبر کو العزیزیہ ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نظرثانی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

اس سے قبل بدھ 9 ستمبر کو احتساب عدالت نمبر 3 کے جج اصغر علی نے جعلی اکاؤنٹس کے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دیا تھا اور دائمی وارنٹ بھی جاری کرتے ہوئے 7 دن کے اندر نیب سے نواز شریف کی جائیداد کی تفصیل طلب کی تھیں۔

Tabool ads will show in this div