پی سی بی نےسلیم ملک کی اپیل پرسماعت مقررکردی

پی سی بی اس معاملے پرمزیدکوئی تبصرہ نہیں کرے گا

لاہورہائی کورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرڈ فضلِ میراں چوہان کو بطور انڈیپینڈنٹ ایڈجیوڈیکٹرسابق کپتان سلیم ملک کی اپیل کی سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے۔

ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق 30 ستمبربروزبدھ کوسہ پہر3 بجے نیشنل ہائی پرفارمنس سیٹرلاہور میں سلیم ملک کی اپیل پر سماعت ہوگی۔

سلیم ملک نےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے فراہم کی گئی اپریل 2000 کی ایک گفتگو کے ٹرانسکرپٹ سے متعلق معاملے پر اپیل دائر کررکھی ہے۔

اس حوالے سے کیس کے دونوں فریقین کوسماعت کی تاریخ اورمقام کے حوالےسےنوٹسزجاری کردئیے گئے ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ‏انڈیپینڈنٹ ایڈجوڈیکٹرکی جانب سے فیصلہ سنانےتک پی سی بی اس معاملے پرمزیدکوئی تبصرہ نہیں کرے گا۔‏

saleem malik

Tabool ads will show in this div