جعلی پیر کے مبینہ تشدد سے لڑکا جاں بحق

مقدمہ درج
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2020/09/DGK-FAKE-PEER-KILLED-BOY-PKG-17-09-ASIF.mp4"][/video]

ڈیرہ غازی خان میں جعلی پیر نے بارہ سالہ لڑکے کو مبینہ طور پر تشدد کرکے مار ڈالا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ڈیرہ غازی خان کے علاقہ پیر فتح شاہ میں بچے کی طبیعت خراب رہنے لگی تو باپ علاج کرانے پیر کے پاس لے آیا۔ والد نے الزام لگایا کہ جعلی پیر اعجاز نے جن نکالنے کے نام پر بیٹے کو مارا پیٹا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔

والد کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے پر تشدد کیا گیا۔ اسے گلہ دبا کر مار دیا اور صبح ہمیں فون کیا کہ بچے کا انتقال ہوگیا ہے۔

پولیس نےوالد کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم اعجاز حسین کو گرفتارکرلیا۔

fake Peer

Tabool ads will show in this div