تربت کے قریب ایرانی فورسز کا مبینہ میزائل حملہ، بچی جاں بحق، 7 افراد زخمی

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


تربت : بلوچستان کے علاقے تربت کے قریب میزائل حملوں میں 3 سالہ بچی جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے، وزیراعلیٰ عبدالمالک بلوچ نے ایرانی فورسز کی سرحدی خلاف ورزی کی سخت مذمت کی ہے۔


پاک ایران سرحد کے قریب تمپ کا علاقہ کلاہو میزائل حملوں سے گونج اٹھا ، تربت کی تحصیل تمپ میں یہ میزائل پیر کو علی الصبح داغے گئے۔


میزائل حملے کا ہدف کالعدم تنظیم کے رہنماء ملا عمر کا گھر تھا تاہم وہ موجود نہ ہونے کی وجہ سے بچ گئے، حملے میں ان کی 3 سالہ بیٹی جاں بحق جبکہ بھائی سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔


سیکیورٹی فورسز اس بات کی تصدیق نہیں کررہے کہ حملہ ایرانی فورسز نے کیا ہے تاہم وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ایرانی سرحدی خلاف ورزیوں کا معاملہ وفاقی حکومت کے ساتھ اٹھایا ہے۔


سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملا عمر کے بھائی عبداللہ کو 10 سال قبل ایرانی فورسز نے ایک مقابلے میں ہلاک کردیا تھا، ذرائع کے مطابق ایرانی فورسز کی جانب سے ایک ماہ کے دوران سرحد کی چوتھی بار خلاف ورزی کی گئی۔


اس سے قبل پنجگور میں ایرانی فورسز نے فائرنگ کرکے 2 افراد کو قتل کر دیا تھا جبکہ ماشکیل پر مارٹر گولے داغے گئے تھے۔ سماء 

زخمی

کے

کا

Burma

MQM

pipeline

gifts

kuwait

celebrates

Tabool ads will show in this div