نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری سیکریٹری خارجہ کو ارسال

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری سیکریٹری خارجہ کو ارسال کر دیے۔
دفتر خارجہ کو برطانیہ میں ہائی کمیشن کے ذریعے وارنٹ کی تعمیل کا حکم دیا گیا۔
ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق نواز شریف کی 22 ستمبر اور دیگر تاریخوں پر حاضری یقینی بنائی جائے۔
العزیزیہ ریفرنس: نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
نواز شریف کے وارنٹس رجسٹرار آفس کی جانب سے سیکریٹری خارجہ کو ارسال کیے گئے۔
منگل 15 ستمبر کو العزیزیہ ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی نظرثانی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
اس سے قبل بدھ 9 ستمبر کو احتساب عدالت نمبر 3 کے جج اصغر علی نے جعلی اکاؤنٹس کے توشہ خانہ ریفرنس میں نواز شریف کو اشتہاری قرار دیا تھا اور دائمی وارنٹ بھی جاری کرتے ہوئے 7 دن کے اندر نیب سے نواز شریف کی جائیداد کی تفصیل طلب کی تھیں۔