حادثےکا ذمہ دار ٹینکر ڈرائیور ٹریفک اہلکارکو پیسے دیکر فرار
کراچی میں ٹینکرکی ٹکرسے 3بہن بھائی جاں بحق ہوئے تھے
کراچی ميں قيوم آباد حادثے کے ذمہ دار ٹينکر ڈرائيور کو ٹريفک پوليس اہلکار نے مبينہ طور پر پيسے لے کر فرار کرا ديا۔
بدھ 9 ستمبر کو قيوم آباد پر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے 3 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے تھے۔
حادثے کے بعد عوام نے ڈرائيور کو پکڑ کر ٹريفک اہلکار کے حوالے کيا لیکن اہلکار نے ٹينکر ڈرائيور کو پکڑا اور رشوت لے کر چھوڑ ديا۔
عوام نے ٹریفک پولیس اہلکار حسن علی کی ويڈيو بنائی تو ٹریفک اہلکار بھاگنے پر مجبور ہوگیا۔
ڈی آئی جی ٹریفک جاويد مہر نے اہلکار کے خلاف انکوائری کا حکم دے ديا۔ ایس اپی ٹریفک ساؤتھ احمد بیگ کو 2 دن میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ جمع کرانے کی ہدايت کی گئی ہے۔