کراچی:بجلی کی لوڈشیڈنگ کادورانیہ بڑھ گیا
لائن لاسزوالےعلاقوں ميں 7.5گھنٹےکی لوڈشيڈنگ
کراچی میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے۔
ترجمان کےالیکٹرک نے گيس فراہمی ميں کمی کو بجلی کی حالیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافےکی وجہ قرار دیا ہے۔لوڈشيڈنگ سےمستثنیٰ علاقوں ميں بھی3،3گھنٹےکی لوڈشيڈنگ جاری ہے۔لائن لاسزوالےعلاقوں ميں 7.5گھنٹےسےبڑھاکر9گھنٹےکی لوڈشيڈنگ کی جارہی ہے۔
کراچی میں جن علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ان میں ملیر،شاہ فیصل،لانڈھی،اورنگی،کورنگی،نارتھ ناظم آبادکےعلاقےشامل ہیں۔اس کےعلاوہ لياقت آباد،نارتھ کراچی،نيوکراچی،گلستان جوہر،اسکيم33ميں لوڈشيڈنگ کی جارہی ہے۔
ترجمان کےالیکٹرک نے بتایا ہے کہ سوئی سدرن کوگيس فيلڈسے120ملين مکعب فٹ گيس کمی کاسامنا ہےاورگیس کمی کےباعث لوڈمنيجمنٹ کی جارہی ہے۔ترجمان کےالیکٹرک نےبتایا کہ گیس میں کمی سےبجلی کی پیداواری صلاحیت متاثرہے۔
load shedding
تبولا
Tabool ads will show in this div