سیاحوں کی موج مستی ٹھنڈی پڑگئی،لینڈسلائیڈنگ سےناران روڈبلاک

NARAN TOURIST PKG 25-10 ALI ناران : بالائی علاقوں ميں ہونے والي برفباری نے انتظامات کا پول کھول ديا، لینڈ سلائیڈنگ سے ناران روڈ بلاک ہوگيا اور موج مستي کيلئے جانے والے درجنوں سیاح پھنس گئے۔ مشير سياحت کا کہنا ہے کہ محصور سياحوں کو جلد نکال ليا جائے گا۔ وادی ناران کاغان برف سے ڈھک گئیں، دو روز سے مسلسل برفباری اور لینڈ سلائیڈنگ سے ناران روڈ بلاک ہوگیا، جہاں کئی کئی فٹ برف جمع ہے۔ درجنوں سیاح محصور ہیں اور گاڑیاں پھنس گئیں۔ سیاحوں کے پاس خوراک کی قلت سے سیاح شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ مشیر سیاحت خیبرپختونخواہ کا کہنا ہے کہ ریسکیو کا کام جاری ہے۔ پینتیس گاڑیوں کو نکال لیا گیا، باقی سیاح بھی جلد منزلوں کو روانہ ہوں گے۔ کاغاں ناران میں بند سڑکیں کھولنے کےلیے مشینری کی ضرورت ہے۔ سماء

KPK

PUNJAB

LAND SLIDING

MOUNTAIN

morning

VALLEY

fun

COOL BREEZE

SNOW FALL

ROADS BLOCK

Tabool ads will show in this div