اسلام آباد: خاتون کو ہراساں کرنے پر 5 ملزمان گرفتار

ملزمان کی گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی
فائل فوٹو
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے والے 5 افراد کو گرفتار کرکے ان کی گاڑی قبضے میں لے لی۔

اسلام آباد کے سیکٹر ایف 7 میں خاتون کو ہراساں کرنے والوں کیخلاف پولیس نے بروقت کارروائی کی۔

متاثرہ خاتون کی درخواست پر تھانہ کوہسار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے زیر استعمال گاڑی بھی قبضے میں لے لی۔

ملزمان نے متاثرہ خاتون کا ایف 10 سے ایف 7 جاتے ہوئے پیچھا کیا تھا۔ ملزمان پر ایف 7 روڈ کے درمیان خاتون کو روک کر ہراساں کرنے کا بھی الزام ہے۔

HARRASMENT

Tabool ads will show in this div