عروہ نے فرحان سعید کو سالگرہ کی مبارکباد کیسے دی؟

مبارکباد دینے پر فرحان سعید مداحوں کے شکرگراز

پاکستان کے نامور گلوکارہ و اداکار فرحان سعید نے اپنی 36 سالگرہ کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

فرحان سعید کی سالگرہ کے موقع پر ان کی اہلیہ نے عروہ حسین نے انسٹاگرام پر سالگرہ کی کچھ تصویریں پوسٹ کی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویروں میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں سفید لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں اور ان کے سامنے ٹیبل پر کیک ہے۔

فرحان سعید نے اپنے تصویر پوسٹ کرتے مبارکباد دینے والے مداحوں سمیت خوبصورت کیک کے لیے اپنی اہلیہ کا بھی شکریہ ادا کیا ۔

دوسری جانب معروف ماڈل و اداکارہ ایمان علی نے بھی گلوکار فرحان سعید کو سالگرہ کی مبارکباد دی ۔

View this post on Instagram

Happy birthday @farhan_saeed Pic @urwatistic

A post shared by Iman Ali (@imanalyofficial) on Sep 14, 2020 at 7:22am PDT

Urwa Hocane

Farhan Saeed

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div