میزبان اور وی جے احمد گوڈیل نے شادی کرلی

اپنی شادی کا اعلان انہوں نے انسٹاگرام پر کیا

پاکستان سُپر لیگ سیزن فائیو کی افتتاحی تقریب کی میزبانی کرنے والے اداکار، میزبان اور وی جے احمد گوڈیل نے شادی کرلی۔

انسٹاگرام پروی جے احمد گوڈیل نے اپنے نکاح کی تصویریں شیئر کیں جس میں وہ شیروانی جبکہ ان کی اہلیہ عروسی جوڑے میں ملبوس ہیں۔

احمد گوڈیل نے مداحوں کو اپنی شادی کی خوشخبری دیتے ہوئے لکھا کہ 2020 میں کہ جب ہر بُری چیز وقوع پذیر ہورہی ہے تو ایسے میں مَیں ایک خوشخبری آپ سب کے ساتھ شیئر کرنے لگا ہوں اور وہ یہ ہے کہ میں نے شادی کر لی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام مداح، چاہنے والے اور اس پوسٹ کو پڑھنے والے ان کی آنے والی زندگی کیلئے دعا کریں۔

AHMED GODIL

Tabool ads will show in this div