ضلع شرقی میں تجاوزات کا خاتمہ، مختلف بلدیاتی امور جاری

ڈالمیاروڈ سے جوہر چورنگی تک تجاوزات کا خاتمہ

ڈپٹی کمشنر ایسٹ وایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی محمد علی شاہ و میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو کی ہدایات کے پیش نظر بلدیاتی امور میں بہتری لانے کے ساتھ مرحلہ وار امور کی انجام دہی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

تجاوزات کیخلاف کاروائیوں کے دوران یونیورسٹی روڈ ودیگر جگہوں سے تجاوزات کا خاتمہ کرنے کے ساتھ آؤٹ ڈور ایڈورٹائزمنٹ مواد بھی صاف کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر ایسٹ وایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی محمد علی شاہ ومیونسپل کمشنر ایسٹ وسیم مصطفی سومرو کی ہدایت پر حیدرعلی روڈ، کشمیر روڈ نزد جیل روڈ فلاء اوور اور عباس ٹاؤن میں سڑکوں کی استرکاری، حیدر علی روڈ کی اسٹریٹ لائٹس بھی درست کر دی گئیں۔

کشمیر روڈ سے نیوایم جناح روڈ اور شاہراہ فیصل کے سروس روڈ کے مختلف مقامات پر درختوں کی چھٹاء کے بعد گرین ریفیوزل صاف کر دیا گیا۔

اسکولوں کے کھلنے سے قبل اسکولوں کو ڈس انفیکٹینٹ بنانے کیلئے جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ بھی کیا گیا، تجاوزات واشتہاری مواد کے خاتمے کیلئے بھی کاروائیاں سر انجام دی گئیں۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی محمد علی شاہ نے تجاوزات ہٹانے سمیت مختلف ترقیاتی کاموں کے معائنے کے دوران ہدایت کی کہ ضلع شرقی کو بہتری کی جانب گامزن کرنا اولین ترجیح ہے لہذا محکمہ جات کے افسران اپنے ذمے داریاں بھرپور طریقے سے سر انجام دیں۔

مرحلہ وار بلدیاتی امور کو بہتر کرنے کیلئے بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا جائے مختلف علاقوں کے مکینوں نے بلدیاتی امور کی انجام دہی پر اطمینان کا اظہار کیاجبکہ مذکورہ بلدیاتی امور سپریٹینڈنگ انجنئیرز اظہر حسین شاہ، مبین شیخ ڈائریکٹرز زاہدبن خلیل، توقیر عباس، جاوید کلوڑ ایکسئینز اقبال ملاح، امتیاز بھٹو اور انچارج راؤ شمشاد کی زیر نگرانی سر انجام دئیے گئے۔

ENCROACHMENT

Tabool ads will show in this div