موٹروے پولیس نے انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی
بس سے ایجنٹ بھی گرفتار
موٹروے پولیس نے چکری کے علاقہ میں انسانی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بس سے ایجنٹ کو بھی گرفتار کر لیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق 8 نوجوانوں کو راولپنڈی سے کوئٹہ اور پھر ایران اسمگل کیا جانا تھا۔
گرفتار شدگان کو مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔
انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈاکٹر سید کلیم امام نے افسران کو شاباش دی اور انعامات کا اعلان کیا۔
MOTORWAY POLICE
تبولا
Tabool ads will show in this div