اے پی سی میں شرکت کیلئے ن لیگی وفد کااعلان

شہباز شریف کی قیادت میں 6رکنی وفد شرکت کریگا

shehbaz-Sharif

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کرنے والے پارٹی وفد کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے پارٹی وفد کا اعلان کیا۔

صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا 6 رکنی وفد اے پی سی میں شرکت کرے گا۔

اپوزیشن کا 20ستمبر کو اے پی سی بلانے کا فیصلہ

شاہد خاقان عباسی، خواجہ آصف، احسن اقبال، ایاز صادق، امیر مقام اور مریم اورنگزیب وفد میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اپوزيشن جماعتوں نے 20 ستمبر کو بلاول ہاؤس اسلام آباد ميں آل پارٹيز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا تھا جس کی میزبانی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں نہ جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

APC

Tabool ads will show in this div