کراچی غیرملکی خاتون کوگلادبا کرقتل کرنیکا انکشاف

مقتولہ کے سر پر زخم کے نشانات بھی موجود
[caption id="attachment_1481747" align="alignright" width="960"] فائل فوٹو[/caption]

کراچی کے علاقے کلفٹن میں 4 ستمبر کو غير ملکی خاتون کی ہلاکت کے کيس ميں اہم پيشرفت سامنے آگئی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ ميں خاتون کو گلا دبا کر قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ سرکاری کی مدعیت میں بوٹ بیسن تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔

ابتدا میں خاتون کی ہلاکت سے متعلق قیاس آرائیاں سامنے آئی تھیں کہ خاتون نے خودکشی کی ہے۔ تاہم تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے سر پر زخم کے نشانات بھی موجود ہیں۔

کیس کی چھان بین کیلئے پولیس نے ملازمین سمیت دیگر افراد کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کيا۔ پولیس کے مطابق ملازمين نے خاتون کے قتل کے بعد خود کشی کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔

خاتون اپنے شوہر کے ساتھ بوٹ بیسن کے علاقے رہائش پذیر تھی۔ قتل سے متعلق قازقستان کے قونصل خانے کو بھی آگاہ کیا جائيگا۔

Tabool ads will show in this div