اداکارہ عروہ حسین کی دلکش وادی کی سیر
اداکارہ سیر کیلئے اسکردو کا رُخ کیا
پاکستانی اداکارہ عروہ حسین اسکردو کی سیر کو نکل گئیں ۔
انسٹاگرام پراداکارہ عروہ حسین نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اداکارہ کشتی میں بیٹھی ہیں جبکہ تصویر میں اسکردو کے حسین پہاڑ بھی دکھائی دے رہے ہیں ۔
تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ کوئی بھی شخص نئے سمندروں کو اُسی وقت دریافت کرسکتا ہے کہ جب اُس میں ساحل کو نظر انداز کرنے کی ہمت ہو۔
عروہ حسین نے مزید لکھا کہ اگرچہ یہ ایک جھیل ہے لیکن پھر بھی آپ میری بات کا مطلب سمجھ جائیں۔
اس سے قبل چند روز قبل مومنہ مستحسن بھی اپنے دوستوں کے ہمراہ اسکردو میں موجود تھیں۔
Urwa Hocane
تبولا
Tabool ads will show in this div