قائداعظم محمد علی جناح کو بچھڑے 72برس بیت گئے

صدر مملکت، گورنر سندھ کی مزار پر حاضری

Mazar e Quaid

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا آج 72واں یوم وفات انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔

بابائے قوم کی برسی پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مزار قائد پر حاضری دی۔

صدر، گورنر اور وزيراعلیٰ سندھ نے پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

محمد علی جناح کو 1937 میں مولانا مظہرالدین نے ’قائداعظم‘ کا لقب دیا۔ ان کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلمانان ہند نے الگ وطن ’پاکستان‘ حاصل کیا اور انگریزوں کے تسلط سے چھٹکارا پایا۔

قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 میں کراچی میں پیدا ہوئے اور 11 ستمبر 1948 کو دنیا سے رخصت ہوگئے۔

quaid e azam

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div