کراچی: سینئر صحافی قیصر محمود انتقال کرگئے

کئی صحافتی اداروں میں خدمات انجام دیں

سینئر صحافی قیصر محمود طویل علالت کے بعد جمعرات کو کراچی میں انتقال کرگئے۔

ان کی نماز جنازہ جامع مسجد علی ڈیفنس فیز 6 میں ادا کی گئی جس میں صحافیوں اور مرحوم کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ بعد ازاں انہیں ڈیفنس فیز8 کے قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔

قیصر محمود گزشتہ دو ماہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

وہ روزنامہ جسارت، دی نیوز، جیو، وائس آف امریکہ اور دیگر اداروں سے منسلک رہے۔

کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران سیکرٹری ارمان صابر و دیگر عہدیداران و گورننگ باڈی نے سینئر صحافی قیصر محمود کے انتقال پر گہرے ر نج و غم کا اظہار کیا ہے۔

تعزیتی پیغام میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے مرحوم کی صحافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے تمام زندگی صحافت کی آبیاری میں گزاری۔ ان کی وفات سے شعبہ صحافت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ وہ کئی دہائیوں تک مختلف اداروں سے منسلک رہے اور سینکڑوں صحافی ان صحافتی تجربے سے مستفید ہوئے۔

JOURNALIST

Tabool ads will show in this div