کراچی:سہراب گوٹھ ميں پوليس مقابلہ جعلی نکلا

اصل ملزمان رات کی تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگئے
Karachi police فوٹو: آن لائن

کراچی کےعلاقےسہراب گوٹھ ميں مبينہ پوليس مقابلہ جعلی نکلا۔پولیس کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے گولی ہمایوں کو لگی جس سے وہ معمولی زخمی ہوا۔

کراچی میں بدھ کی رات کھاناکھاکرواپس آنيوالےنوجوانوں پر پولیس نے فائرنگ کردی۔ واقعے میں زخمی ہمایوں اورشعیب کوپولیس نے سہراب گوٹھ تھانے منتقل کیا جہاں انھیں جمعرات کی شام رہا کردیا گیا۔پولیس نے زیرحراست نوجوان کے خلاف مقابلےکا مقدمہ بھی درج کرلیا تھا۔

ڈی ایس پی سہراب گوٹھ سہیل فیض نے بتایا ہے کہ واقعے کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سرخ رنگ کی125موٹرسائیکل وارداتوں میں استعمال ہوتی ہے،نمبرپلیٹ نہ ہونے کی وجہ سے پولیس کوزیادہ شک ہوا۔

سہیل فیض نے بتایا کہ پولیس کے اشارے پرنوجوان نہیں رکے،تیزرفتاری سے نکلے توتعاقب کیا۔اس دوران پولیس کودیکھ کردوسری موٹرسائیکل پرسوارملزمان نےفائرنگ کی جس سےہمایوں معمولی زخمی ہوا۔

بعدازاں،نوجوانوں نےپولیس کےاشارے پرنہ رکنےکی غلطی تسلیم کرلی۔ پولیس تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اصل ملزمان رات کی تاریکی کافائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگئے۔

KARACHI CRIME

Tabool ads will show in this div